واشنگٹن (ش ح ط) صوبہ پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مختلف مقامات پر جھڑپوں میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
سرکاری و مقامی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں 5 بلوچ ہیڈ کوارٹر پر شدت پسندوں کے حملے میں ایک ایس ایس جی کمانڈو ہلاک ہوگیا ہے اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے مختلف مقامات پر کالعدم تنظیم لشکر اسلام پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان کے شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملے میں متعدد اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
سرکاری کے مطابق وادی تیراہ میں باغ مرکز کے نزدیک پولیس تھانے اور آرمی کے 23 برگیڈ پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا ہے۔ جھڑپ میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ کے مرکزی باغ پر ماٹر گولہ گرنے سے 7 دوکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں، جبکہ فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ باغ مرکز گوڈی خیل میں ایک مسجد پر ماٹر گولہ گرنے سے تین نمازی زخمی ہوگئے ہیں۔
لاشوں اور زخمی کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
سرکاری و مقامی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں جو آخری اطلاع آنے تک جاری تھیں۔