اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے کے ضلع مہمند میں واجد نامی انسدادپولیو ورکر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم کےمطابق واجد کو ذاتی دشمنی پر قتل کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا قبائلی ضلع مہمند میں واجد نامی انسداد پولیو ورکر کو شہید کر دیا گیا، شہید ورکر والدین کو پولیو ویکسی نیشن کیلئے آمادہ کررہا تھا، شہید کےخاندان کو انصاف دلانے کےلیےبھرپور کردار ادا کروں گا، ادارے قاتل کی گرفتاری کےلیےکارروائی کر رہے ہیں، انسدادپولیو ٹیموں سے وعدہ ہے کارروائی ضرورہوگی۔
A Young Polio Worker (Wajid) from Mohmand Tribal District just embraced Shahdat as reportedly he was trying to convince a chronically refusing family to allow vaccination to the child. I give Wajid's family my word that I will personally follow this case to its conclusion. 1/2
— Babar Atta (@babarbinatta) April 8, 2019
بابر بن عطا نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا مہمند ضلع میں پولیوورکر کو شہید کرنے والے ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا ہے ، گرفتار ملزم کےمطابق واجد کو ذاتی دشمنی پر قتل کیا، انسدادپولیو ورکر کی شہادت پرسرکاری بیان جلد جاری کیا جائے گا۔
Mohmand: Update on death of Wajid Polio Worker (Shaheed).
1. 01 of the 02 main accused just arrested.
2. As per statement of the accused, Wajid was targeted as a result of personal enmity.
3. Official detailed statement out soon. pic.twitter.com/8kOwpYt0zd— Babar Atta (@babarbinatta) April 8, 2019
خیال رہے کہ مقتول واجد یونین کونسل کی سطح پر پولیو ٹیم کے انچارج تھے اور پولیو مہم کی مانیٹرنگ میں مصروف تھے۔
Mohmand Updates: One of the accused person namely Abdullah (Arrested) & bro of Zubair the main culprit in #WajidMohmand (Polio Officer)Murder sharing details abut the incident with local admnstrtion, Zubair open fire on Wajid Mohmand 4 personal enmity not 4 Polio@babarbinatta pic.twitter.com/1fvIWqiY2Z
— Nabi Jan Orakzai ???????? (@NabiJanOrakzai) April 8, 2019