کابل (ڈیلی اردو) افغان میڈیا کے مطابق اتحادی افواج نے صوبہ ننگرہار کے اضلاع آچن اور خوگیانی میں ڈرون حملے بھی کیے جس میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے 5 دہشت گرد مارے گئے۔
افغان ملٹری حکام کے مطابق یہ ڈرون کارروائیاں کے صوبے ننگرہار کے ضلع اچین اور خوگیانی میں کی گئی جس میں جنگجوؤں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
اس فضائی کارروائی کے نتیجے میں جنگجوؤں کی ایک بھی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
دوسری جانب افغان صوبوں کاپیسا، لغمان، پکتیا، قندہار، ہرات، غور، فاریاب، بلخ اور ہلمند سمیت دیگر اضلاع میں افغان سیکیورٹی فورسز کی طالبان کے خلاف زمینی و فضائی حملے کئے۔ حملوں کے نتیجے میں 56 طالبان جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔