پاک فوج کی میجر صاعقہ گلزار نے امریکا میں عالمی تربیتی پروگرام میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاک فوج کی میجر صاعقہ گلزار نے امریکا میں عالمی تربیتی مقابلے میں دنیا بھر کے 52 فوجیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

پاکستانی فوج کی خاتون میجر صاعقہ گلزار نے امریکا میں عالمی فوجی تربیت کے دوران دنیا بھر سے حصہ لینے والے 52 فوجی اہلکاروں کی موجودگی میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ملک کا نام روشن کردیا۔ انہیں گولڈ میڈل بھی دیا گیا۔

مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی میجر صاعقہ گلزار کا تعلق وہاڑی سے ہے اور ان کے والد گلزار مسیح سدھو مقامی ٹیچر ہیں۔ سوشل میڈیا پر خاتون میجر کی کامیابی پر مبارک بادیں دی گئیں اور ان کی عسکری صلاحیتوں کو سہرایا گیا۔

میجر صاعقہ گلزار کی عالمی سطح پر حاصل ہونے والی کامیابی کی سب سے پہلے خبر قومی چینل پاکستان ٹیلی وژن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں دی۔ صارفین نے ملک کا نام روشن کرنے پر خاتون میجر کو خراج تحسین پیش کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں