وانا (ل ز) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردانہ واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار کو اغواء کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ راغزئی پولیس سٹیشن کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کانسٹیبل فاروق کو اغواء کر لیا۔
پولیس اہلکار فاروق چھٹی سے واپس رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے اغوا کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ کانسٹیبل فاروق راغزئی میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔
پولیس کے مطابق دوسرا واقعہ وانا کڑیکوٹ روڈ پر پیش آیا جہاں سیف الرحمن نامی شخص کی گاڑی پر بم دھماکہ کیا گیا۔ تاہم سیف الرحمن معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں جبکہ ان کا ساتھی زخمی ہو گیا جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیاگیا۔
پولیس نے بتایا کہ سیف الرحمن اپنی ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں وانا بازار جارہے تھے کہ نشانہ بنایا گیا۔