ڈی آئی خان (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پہاڑپور میں پیر اصحاب کے قریب دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک افسر ہلاک، تین زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکار کی شناخت اے ایس آئی میر غلام کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں کانسٹیبل رؤف اور کانسٹیبل یوسف شامل ہیں۔
اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ درابن کی حدود درازندہ موڑ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا، فائرنگ کے نتیجے میں یعقوب نامی کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔