5

بنوں میں مارٹر گولا پھٹنے سے مدرسے کے تین طلباء ہلاک

بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں مارٹر گولہ پھٹنے سے مدرسہ نور القرآن کے تین طلباء ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ سب ڈویژن وزیر کے علاقے سین تنگی جانی خیل میں پیش آیا جہاں دینی مدرسے کے طلباء مارٹر گولے سے کھیل رہے تھے کہ اتنے میں اچانک مارٹر گولہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تین کم سن طلباء ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں دو بھائی ذیشان اور وہاب ولد عبید اللہ، اور عالمزیب ولد جہانگیر شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق بچوں کو مارٹر گولہ قریبی نالے میں ملا تھا۔ تینوں بچے مقامی دینی مدرسے میں زیر تعلیم تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں