127

شام پر باغیوں کا قبضہ: دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے، اٹلی سفارتخانے کا گھیراؤ

لندن (ڈیلی اردو/رائٹرز/بی بی سی/العربیہ/انسا/) ایرانی میڈیا کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

عرب نیوز کے ادارے العربیہ کی طرف سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ایرانی سفارتخانے کی عمارت کے بیرونی حصے کو پہنچنے والے نقصان کو دکھایا گیا ہے۔ اس عمارت کی کھڑکیاں ٹوٹی ہوئی ہیں اور کمروں کی حالت بھی ابتر ہوئی ہے۔ ان کمروں کے فرش پر پتھر اور کاغذ بکھرے پڑے ہیں۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس عمارت پر لٹکی ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کی تصاویر کو بھی پھاڑی گئی ہیں۔ یہ دونوں رہنما مارے گئے ہیں اور انھیں ایران میں ہیروز کا درجہ حاصل ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی تصویر میں بھی ان دونوں رہنماؤں کی تصاویر کو پھٹا ہوا دکھایا گیا ہے۔

دمشق میں اٹلیسفارتخانے کا گھیراؤ

دمشق میں مسلح گروپ نے اٹلی کے سفارتخانے کا گھیراؤ کر لیا ہے۔

اب اٹلی کے وزیر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ مسلح گروپ ان کے سفیر کے گھر داخل ہوا ہے۔ خبر رساں ادارے انسا کے مطابق انتونیو تیجانی نے صحافیوں کو بتایا کہ اتوار کی صبح مسلح گروپ اٹلی کے سفیر کے گھر کے صحن میں داخل ہوا۔

ان کے مطابق ’یہ گروپ اپنے ساتھ تین کاریں لے کر چلا گیا۔ انھوں نے نہ تو سفیر کو اور نہ ہی ملٹری پولیس کو کچھ کہا۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر بھی حملے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ دوسری جانب عراق نے بھی دمشق میں اپنا سفارتخانہ خالی کرا دیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں