کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں طالبان حکومت کی وزارت خارجہ نے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے پر ’تحریک کی قیادت اور شام کے عوام‘ کو مبارکباد دی ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم امید کرتے ہیں کہ اقتدار کی منتقلی کا عمل اسی طرح آگے بڑھے گا جس طرح شامی عوام چاہتے ہیں اور ایک آزاد، فلاحی اسلامی نظام کے قیام کی راہ ہموار ہو گی۔
آج مشرقی افغانستان کے شہر جلال آباد میں طالبان کے متعدد حامیوں نے جھنڈے اٹھا کر بشار الاسد کے مخالف گروہوں کی فتح کا جشن منایا ہے۔