غزہ (ویب ڈیسک) فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت کی علامت سمجھی جانے والی احد تمیمی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ان کے گھر سے ان کے چھوٹے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے پی’ کے مطابق احد تمیمی کے والد باسِیم تمیمی نے کہا کہ پیر کو علی الصبح اسرائیلی فوجی ان کے گھر میں گھس آئے اور ان کے 15 سالہ بیٹے محمد کو گرفتار کر کے لے گئے۔
This is heart-wrenching. 15 year old Mohammad Tamimi – brother of Ahed Tamimi – was arrested by the IDF during a night raid at their home.
15 year old kid. He joins hundreds of other Palestinian children sitting in Israeli prisons. https://t.co/5FzlfJcECq
— Sana Saeed (@SanaSaeed) April 8, 2019
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں ہمارے گاؤں میں احتجاج کے دوران آنسو گیس سے بچنے کے لیے بھاگنے کے دوران محمد کا ایک بازو ٹوٹ گیا تھا اور اسے مشتبہ طور پر اسرائیلی فوجیوں پر پتھر پھینکنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔
اسرائیلی فوج کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس نے فسادات اور افراتفری پھیلانے پر رات گئے 21 فلسطینیوں کو گرفتار کیا، تاہم مزید تفصیلات فراہم کی گئیں۔
واضح رہے کہ دو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے پر احد تمیمی نے تقریباً 8 ماہ اسرائیل کی قید میں گزارے تھے۔
The Tamimi family has always been persecuted by Israeli soldiers, as have all Palestinian families. In this video, #AhedTamimi, in her early childhood, attends, traumatized, 2 the arrest of her mother
You do understand now why she's fighting its occupier!https://t.co/6VhH7CQQ9W— Algerian_PalestineV-#GreatReturnMarch (@AlgerianPalest) November 2, 2018
اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے کا واقعہ ویڈیو کے ذریعے عکس بند ہو گیا تھا جس نے احد تمیمی کو اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت کی علامت بنا دیا تھا۔
ان کے بھائی کو گرفتار کیے جانے کی ویڈیو میں احد چیخ کر یہ کہتے ہوئے نظر آئیں کہ ‘رک جاؤ ورنہ میں تمہیں ماروں گی۔’