120

خضدار ,گاڑی پر فائرنگ سے نائب رسالدار ہلاک

کوئٹہ(ڈیلی اردو)خضدار کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ سے نائب رسالدار ہلاک ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خضدار کے علاقے ٹاؤن ایریا میں پیش آیا، جس میں مسلح افراد نے ایک گاڑی پر گولیاں برسا دیں۔

فائرنگ کی زد میں آکر نائب رسالدار عبدالحفیظ ہلاک ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے علاقے کی ناکا بندی کردی۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں