98

شام کی منصوبہ بندی امریکہ اور اسرائیل کے کمانڈ روم میں ہوئی، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای

تہران (ڈیلی اردو/بی بی سی) ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں کہا ہے کہ شام کے واقعات کے اصل ذمہ دار اور سازش کرنے والے امریکہ اور اسرائیل تھے۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ’شواہد اس بات میں شک کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑتے کہ شام کے واقعات کے اصل مرتکب اور سازش کرنے والے امریکہ اور اسرائیل تھے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’شام کی ایک ہمسایہ حکومت نے واضح کردار ادا کیا ہے اور اب بھی ادا کر رہی ہے لیکن اصل کمانڈ سینٹر امریکہ اور صیہونی حکومت میں ہے۔‘

خیال کیا جاتا ہے کہ رہبرِ اعلیٰ یہاں بشارالاسد کے خلاف باغیوں کی حمایت میں ترکی کے کردار کا حوالہ دے رہے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں