عراق: صوبے انبار میں سیکیورٹی فورسز اور داعش میں جھڑپ، 4 دہشت گرد مارے گئے

بغداد (ڈیلی اردو) عراقی فورسز نے ملک کے مغربی صوبے انبار میں پیر کو اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ مرکزی صوبہ صلاح الدین میں ایک پولیس اہلکار اور ایک بچہ شہید۔

عراقی فوج نے نیم قبائلی جنگجوؤں کے تعاون سے عراق کے دارالحکومت بغداد سے تقریبا 200 کلومیٹر شمال مغرب میں شہر حدیثہ کے مغرب میں ایک صحرائی علاقے میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔

انبار میں الجزیرہ آپریشنز کمانڈ کے کمانڈر قاسم المحمدی نے کہا آپریشن میں چار داعشی دہشت گرد مارے گئے۔ صلاح الدین کی صوبائی پولیس کے چیف محمدالبجی نے بتایا کہ ایک دوسرے واقعہ میں بغداد سے تقریبا 280 کلومیٹر شمال میں شہر شرکت کے مشرق میں ایک سیکورٹی چوکی پر ایک مارٹر داغا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار اور ایک گیارہ سالہ بچہ جاں شہید ہو گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں