اسرائیل مغربی کنارے اور بھارت مقبوضہ کشمیر پر قابض ہے: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت اوراسرائیل کے حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کے حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہیں، یہ حکمران الیکشن جیتنے کیلیے کس حد تک جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل مغربی کنارے اور بھارت مقبوضہ کشمیر پر قابض ہے، اسرائیل اور بھارت کا یہ قبضہ عالمی اور انکے اپنے آئین کی خلاف ورزی ہے اور کیا اسرائیل اور بھارت کے لوگ اس نفرت کو محسوس نہیں کرتے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں