225

غزہ میں تازہ اسرائیلی حملے، مزید 18 فلسطینی ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو/رائٹرز) غزہ میں حماس سے حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے حکام کے مطابق اس ساحلی پٹی پر تازہ اسرائیلی حملوں میں اٹھارہ فلسطینی ہلاک ہو گئے ہيں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے حملوں میں ان دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیاا، جو پناہ گاہوں اور امدادی سامان کی رسد گاہوں میں چھپے ہوئے تھے۔

دس افراد اس وقت ہلاک ہوئے، جب غزہ پٹی کے وسط میں واقع علاقے دیرالبلاح میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے ایک ذرائع نے تصدیق کی کہ اس حملے میں اس تنظیم کی انتظامی کمیٹی کا سربراہ مارا گیا۔ قبل ازیں اسرائیلی فضائی حملے میں امداد کے ایک گودام کے قريب اسلحے کے ایک ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ۔ فوج کا کہنا ہے کہ مذکورہ مقام سے اسرائیلی کی جانب راکٹ حملہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب غزہ سٹی میں علیحدہ سے کیے گئے ایک اسرائیلی حملے میں سات فلسطینی ہلاک اور بارہ دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی سول ایمرجنسی سروس کے مطابق ہفتے کو کیے گئے حملے میں ایک سابق اسکول کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جو بے گھر افراد کے لیے ایک پناہ گاہ کے طور پر زیر استعمال تھی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس واقعے کے حوالے سے رپورٹوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ہفتے کو ہی اسرائیلی دفاعی افواج کی جانب سے مطلع کیا گیا تھا کہ اس کی جانب سے حماس کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، جو ایک اسکول کے کمپاؤنڈ سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے۔ یہ بھی کہا گیا کہ شہریوں کی جان بچانے کے لیے نقصان محدود رکھنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔

طبی حکام کے مطابق ہلاک شدگان میں ایک عورت اور اس کی نومولود بچی بھی شامل ہیں۔ فوری طور پر آزادا ذرائع سے اس امر کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے کہ ہلاک ہونے والے حماس کے ارکان تھے یا نہیں۔

غزہ سٹی میں ہی ایک اور حملے میں ایک مقامی صحافی کی ہلاکت کی اطلاع ہے مگر اس حوالے سے مزيد تفصیلات دستہاب نہیں ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کو امريکا، يورپی يونين اور جرمنی سميت متعدد ديگر ممالک دہشت گرد تنظيم قرار ديتے ہيں۔ حماس کے جنگجوؤں نے گزشتہ سال اکتوبر ميں اسرائيل پر دہشت گردانہ حملے میں بارہ سو کے قريب افراد کو ہلاک اور دو سو سے زائد کو اغواء کر ليا تھا۔ ان ميں سے درجنوں اب بھی حماس کی قيد ميں ہيں۔ جواب ميں اسرائيل نے غزہ ميں وسيع تر زمينی و فضائی کارروائياں شروع کيں جو اب بھی جاری ہيں۔ تازہ ترين اعداد و شمار کے مطابق اب تک 44,930 فلسطينی ہلاک اور 106,624 زخمی ہو چکے ہيں۔

مغربی کنارے کے شہر جنین میں جھڑپیں

دريں اثناء مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنين ميں فلسطينی سکيورٹی فورسز اور فلسطينی جنگجوؤں کے مابين جھڑپوں کی رپورٹيں موصول ہوئی ہيں اور ان ميں ايک شخص کی ہلاکت کا بھی بتايا گيا ہے۔ صدر محمود عباس کی مغربی حمايت يافتہ فلسطينی اتھارٹی کے حکام نے حاليہ دنوں ميں جنين ميں چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس سبب ان کے اور جنگجوؤں کے مابين اکثر جھڑپيں رونما ہوتی رہتی ہيں۔

جنين شہر اسرائيلی دفاعی افواج اور فلسطينی جنگجوؤں کے مابين جھڑپوں کا بھی مرکز رہا ہے۔

مصر کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں

مصری صدر عبدالفتاح السيسی کے دفتر نے بتايا ہے کہ صدر السيسی نے دورہ کرنے والے امريکی وفد سے اسرائيلی يرغماليوں کے بدلے فلسطينی قيديوں کی رہائی اور جنگ بندی پر بات چيت کی ہے۔ قاہرہ ميں ہونے والی اس ملاقات ميں امريکی قومی سلامتی کے مشير جيک سليوان اور مشرق وسطیٰ کے مندوب بريٹ مک گرک شامل تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں