60

سی ٹی ڈی کے پنجاب میں آپریشن، 16 دہشت گرد گرفتار

لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہروں میں 118 آپریشنز کیے گئے جن میں 16 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق محکمے کی جانب سے یہ کارروائیاں پنجاب کے مختلف شہروں میں کی گئیں جن میں لاہور، بہاولپور، منڈی بہاالدین، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یارخان، چنیوٹ اور وہاڑی شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کا ایک خطرناک دہشت گرد عمر اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار ہوا جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دیگر دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر، حفاظتی فیوز تار، پمفلیٹ اور نقدی برآمد ہوئی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ ماہ صوبے کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 140 آپریشن کیے گئے جن میں سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور جھنگ شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران جن 12 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، ان میں ندیم، جابر، آصف، شمس، اعجاز، حسن، شاہد اور فاروق شامل ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں