6

افغانستان: کابل میں شیخ زید ہسپتال کے قریب دھماکا، چار افراد زخمی

کابل (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ہسپتال کے قریب دھماکے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ز‌خمی ہونے والوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

بروز ہفتے کے روز کابل کے شیخ زید ہسپتال کے قریب ایک دھماکہ ہوا، جس میں چار افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ پولیس کے ترجمان خالد زردان کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز فوری طور پر دھماکے کے مقام پر پہنچ گئیں اور اس حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

این آر ایف نے ذمہ داری قبول کرلی

دوسری جانب نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی کیا ہے۔

اس دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے بھی قبول نہیں کی۔ اگست 2021 میں طالبان کی اقتدار پر قبضے کے بعد سے افغانستان میں مسلسل ہونے والے اس نوعیت کے حملوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ تاہم دہشت گرد عناصر ابھی بھی فعال ہیں اور آئے دن ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے مختلف واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں