خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز پر خودکش حملے سمیت دیگر 3 واقعات میں 5 اہلکار ہلاک، 30 زخمی

واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں تین مختلف واقعات میں شدت پسندوں کے حملوں میں کم از کم پانچ اہلکار ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔ جبکہ جوابی کارروائی میں 17 حملہ آور بھی مارے گئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان خودکش حملہ

پولیس اور سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردی کا پہلا واقعہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ہتھالہ کی حدود میں کنوڑی چیک پوسٹ پر تیز رفتار ویگو گاڑی آکر ٹکرا گئی۔ جس سے زوردار دھماکا ہوا اور چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

حکام کے مطابق دھماکے نتیجے میں 2 ہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں حملہ آور کی گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

زخمی اہلکاروں کو ڈیرہ اسماعیل خان کے فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر سیکورٹی حکام نے دعوی کیا ہے کہ ہتھالہ میں شدت پسندوں کے حملہ کو پسپا کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک درجن کے قریب حملہ آور پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش تھی، جسے ناکام بنا دیا گیا اور جوابی کارروائی میں 7 شدت پسند مارے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ ٹانک روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دوسری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ٹی ٹی پی کے مطابق فوج اور ایف سی اہلکاروں کے مشترکہ کیمپ پر ایک فدائی نے مرکزی گیٹ سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا کر دھماکہ کیا جس کے فوراً بعد دیگر حملہ آور کیمپ میں داخل ہوگئے جس میں دونوں جانب شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ٹی ٹی پی میڈیا ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں درجنوں اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ کیمپ کے اندر موجود تعمیرات کو بھی شدید نقصان پہنچاـ

ٹی ٹی پی میڈیا ذرائع یہ حملہ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے مظلوم مہاجرین پر ہونے والی حالیہ ظالمانہ بمباری کے انتقام میں کیا گیا۔

جنوبی وزیرستان میں تگئی پوسٹ پر حملہ

ادھر قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے سپنکئی اور سراروغہ کے درمیان پرتگئی پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کیا ہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق اس حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سات حملہ آور ہلاک ہوئے ہیں۔

جنوبی وزیرستان میں جھڑپ

علاوہ ازیں جنوبی وزیرستان کی انتظامیہ نے ہفتے کو مکین کے علاقے میں سکیورٹی فورسز اور مقامی طالبان کے درمیان جھڑپ میں 2 اہلکاروں کی ہلاکت اور 25 زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں تین شدت پسند بھی مارے گئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں