لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب پولیس نے صوبہ خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کے دو ٹھکانے مسمار کرکے جلانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس پنجاب پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی ٹیموں نے مشترکہ کاروائی کے دوران ڈیرہ غازی خان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے بارے میں ملنے والے خفیہ اطلاع پر بستی جادے والی میں مشترکہ آپریشن کیا۔
بتایا گیا ہے کہ دہشتگردوں نے بھاری اسلحے سے پولیس پر حملہ کیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران دہشت گرد پسپا ہو کر جھاڑیوں کی اوٹ لیتے ہوئے پہاڑوں میں بھاگ گئے۔
پنجاب پولیس کے مطابق سنہ 2024 میں دہشت گردوں کے 18 حملے ناکام بنائے گئے ہیں۔