راولپنڈی (ک م) پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے پانچ شدت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آپریشن خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پاکستانی فوج کے مطابق ہلاک شدت پسندوں کے سرغنہ شفیع اللہ عرف شفیع بھی شامل ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن میں ہتھیار اور ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے ہیں، شدت پسند سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔