اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ناکہ پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا اہلکار ہلاک ہوگیاہے۔
پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے آئی نائن میں ناکہ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ٹریفک کانسٹیبل سید زبیر حسین بخاری گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔