حریت رہنما یاسین ملک کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل منتقل کردیا گیا

حریت رہنما یاسین ملک کو مقبوضہ کشمیر سے نئی دہلی کی تہاڑجیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق یاسین ملک کو این آئی اے کی خصوصی عدالت کے احکامات پر نئی دہلی لایا گیا ہے، جہاں این آئی اے حریت رہنما سے جھوٹے فنڈنگ کیس میں پوچھ گچھ کرے گی۔

یاد رہے کہ انہیں این آئی اے نے گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا۔ این آئی اے کی عدالت نے یاسین ملک کے خلاف عدالت میں پیشی کے احکامات جاری کیے تھے۔ دوسری جانب کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ کشمیری رہنماؤں کو ہراساں کرنے کے لیے ان سے گھنٹوں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ این آئی اے جھوٹے فنڈنگ کیس میں آج بھی میر واعظ عمر فاروق سے تفتیش کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

میر واعظ عمر فاروق سے این آئی اے نے دو دن تک کئی گھنٹوں تک سوالا ت پوچھے ہیں،میر واعظ عمر فاروق کو پیر کو نئی دہلی طلب کیا گیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں