کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع کیچ میں سڑک کنارے بم دھماکے میں ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے ہلاک شخص کی شناخت اتفاق احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ تحصیل تربت کے علاقے جوسک میں دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے دیسی ساختہ بم نصب کرنے کے دوران پھٹ گیا تھا۔ جس میں مبینہ طور پر دہشت گرد مارا گیا۔
سی ٹی ڈی اور دیگر تحقیقاتی ادارے دھماکے کی نوعیت اور دھماکا خیز مواد کا تعین کر رہے ہیں۔