پنجاب میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار

لاہور (ڈیلی اردو)‏کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہروں میں 200 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن میں 23 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے آپریشنز صوبائی دارالحکومت لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد میں کیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق لاہور سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 7 خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ، باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا، شرپسندوں سے لاہور کے اہم تعلیمی ادارے کے نقشے بھی برآمد کیے گئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی بم، 4 ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ بھی برآمد کیے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پرکارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

حکام نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے میں 9 ہزار 471 کومبنگ آپریشنز کے دوران ایک ہزار 33 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ مذکورہ آپریشنز میں 21 ہزار 708 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں