سوات (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ شانگلہ پورن کے علاقہ ٹوا میں پیش آیا جہاں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
حملے کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔