لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک پولیس ہلاک ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ غزنی خیل کی حدود برخی کورونہ تترخیل میں موٹر سائیکل سوار شدت پسندوں نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار حبیب الرحمن کو ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق واردات کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا۔