بلوچستان: ژوب میں پاک افغان بارڈر پر سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 5 شدت پسند ہلاک

راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو)پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان سے متصل پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مقابلے کے بعد 5 مسلح شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے کالعدم تحریک طالبان ہاکستان کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کو سیکورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں ٹریس کیا،

بیان کے مطابق پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے دراندازی کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بناتے ہوئے 5 شدت ہسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ دراندازی کی کوشش کرنے والے شدت پسند اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ہر قسم کی دراندازی روکنے کے لیے تیار ہیں، پاکستان کی مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز مادر وطن کے دفاع کے لیے پر عزم ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں