بلوچستان: قلعہ سیف اللہ میں او جی ڈی سی ایل کی گاڑی پر دھماکا، 2 ملازمین زخمی

کوئٹہ(بیورو رپورٹ) پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں تیل اور گیس کے ایک ادارے کے ملازمین کے گاڑی پر حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق پیر کو قلعہ سیف اللہ کے علاقے خنسوب میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی’ او جی ڈی سی ایل‘ کی گاڑی پر سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو ملازمین زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے او جی ڈی سی ایل کے ملازمین کو مقامی ہستال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں