مغربی کنارے میں اسرائیلی آپریشن، 10 فلسطینی ہلاک، تل ابیب میں چاقو حملہ

غزہ + تل ابیب (ڈیلی اردو/بی بی سی/وفا) غزہ میں جنگ بندی کے تین روز بعد مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی آپریشن کے دوران 10 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق اسرائیلی فوج کے آپریشن جسے ’آئرن وال‘ کا نام دیا گیا ہے کے دوران جنین کے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نتن یاہو کا کہنا ہے کہ جنین میں آپریشن کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی ایمبیولنس سروس کے مطابق تل ابیب شہر میں چاقو حملے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ حملہ آور مارا گیا ہے۔

حماس نے ایک بیان میں اسے ’بہادرانہ‘ حملہ قرار دیتے ہوئے حملہ آور کی شناخت عبدالقادی عزیز نام سے جو ایک مراکشی تھا۔

اسرائیلی پولیس کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ حملہ آور ایک 28 سالہ غیر ملکی شہری تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں