خیبر پختونخوا: ٹانک میں شدت پسندوں کے حملے میں ایف سی اہلکار ہلاک

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں شدت پسندوں کے حملے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کا اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں شدت پسندوں نے ایف سی اہلکار کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے

پولیس ذرائع کے مطابق ایف سی اہلکار کی شناخت رئیس خان کے نام سے ہوئی ہے۔

مقامی لوگوں نے ایف سی اہلکار کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا، جبکہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں