لاہور میں فائرنگ سے ذوالجناح ہلاک، خادم شدید زخمی

واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبے پنجاب کے صوبائی حکومت ‏لاہور کے علاقے شادباغ میں انتہا پسند ملزمان نے شبیہ ذوالجناح (مرتجز) کو پانچ گولیاں مار کر قتل کردیا۔ جبکہ حملے میں ذولجناح کا خادم بھی شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی خادم عرفان کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی۔

ذوالجناح

یاد رہے کہ ذوالجناح اس گھوڑے کا نام ہے جس پر امام حسینؑ نے کربلا کی جنگ میں سواری کی تھی۔ روایت ہے کہ حضور ﷺ ذوالجناح کو کم عمری میں اپنی رحلت سے کچھ عرصہ قبل حارث نامی ایک عرب سے خرید کر لائے تھے، ذوالجناح کا اصل نام مرتجز تھا اور وہ بچپن سے ہی امام حسینؑ کی سواری تھا اور ان کو کم عمری سے ہی بہت عزیز تھا۔

کربلا کے میدان میں جان دینے والے ساتھیوں کے علاوہ ذوالجناح نے بھی اپنی محبت و وفاداری کا ثبوت پیش کیا اور امام حسینؑ کی شہادت کے بعد اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

ذوالجناح نے کربلا کے دوران کئی یزیدی فوج کے سپاہیوں کو بھی موت کے گھاٹ اتارا۔

ہر سال شیعہ مسلمان محرم کے جلوسوں میں اس گھوڑے کی شبیہ بناتے ہیں۔

محرم الحرام کی دسویں تاریخ یعنی یوم عاشورہ کو اہل تشیع کی جانب سے تعزیے نکالے جاتے ہیں اور اہل بیت کی شہادت کا ماتم کرتے ہیں جس میں ذوالجناح بھی اُن کے ہمراہ ہوتا ہے۔

دس محرم کے جلوس میں ذوالجناح برآمد کیا جاتا ہے، جلوس کے دوران عزا دار شبیہہ ذولجناح کے گرد ماتم کر کے امام کو پرسہ پیش کرتے ہیں۔

جلوس کے موقع پر ذوالجناح کو سجا کر جلوس میں شامل کیا جاتا ہے اور اس کے جسم پر جگہ جگہ تیر باندھ کر کربلا کی جنگ، امام کی عظیم قربانی اور ذوالجناح کی ان سے وفا کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں