میرانشاہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد نے 3 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے ہلاک کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں 3 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ تھانہ میرعلی حیدر خیل قمرخیل کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 قیمتی جانیں ضائع ہو گئی ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں جاسیم، سید ملوک اور انضمام شامل ہیں۔
تینوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے میرعلی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔