ڈی آئی خان (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبے خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق کلاچی میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار خان بادشاہ ہلاک ہوگیا ہے جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے
پولیس نے علاقے میں ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے تاہم آخری اطلاع تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔