پشاور (ڈیلی اردو) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان کی ہدایت پر صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات 10 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔
بدھ کے روز سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سپیشل برانچ ریاض خان کو ایس ڈی پی او سٹی 2 پشاور، ایس ڈی پی او کرک ظاہر شاہ کو ایس ڈی پی او سٹی سوات، ڈی ایس پی سپیشل برانچ فرمان اللہ کو ایس ڈی پی او اپر دیر۔ ڈی ایس پی محکمہ انسداد دہشت گردی ظفر احمد کو ایس ڈی پی او ادینزئی دیر لوئر، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن صدر سب ڈویژن پشاور عالم زیب کو ایس ڈی پی او سٹی کوہاٹ، محمد امین کو مانسہرہ سے قائمقام ایس ڈی پی او شتائی اپر کوہستان، ایس ڈی پی او کاندار طور غر افتخار احمد کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ہری پور، ڈی ایس پی سکیورٹی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور ہدایت اللہ شاہ کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز لکی مروت، ایس ڈی پی او رورل ٹانک شاہد عدنان ایس ڈی پی او صدر سرکل بنوں جبکہ قائمقام ڈی ایس پی انوسٹی گیشن لوئر دیر احسان شاہ کو قائمقام ایس ڈی پی او اکوڑہ نوشہرہ تعینات کردیا گیا ہے۔