خیبر پختونخوا: پشاور میں سنی عالم دین فائرنگ سے ہلاک

واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں حکام میں کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے معروف عالم دین اور جمیت کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی شام پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں پیش آیا۔ مولانا نماز عشا کے بعد درس سے فارغ ہو کر گھر جا رہے تھے کہ انہیں ٹارگٹ کلنگ کا شانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق مولانا قاضی ظہور احمد جمعیت علمائے اسلام ف کے سرکردہ رہنما تھے، اور یہ واقعہ احمد خیل میں ان کے گھر کے قریب پیش آیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 2 خول برآمد ہوئے ہیں اور واقعے کا مقدمہ ان کے بھائی عطا اللہ کی مدعیت میں درج کر دیا گیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام نے بیان میں کہا کہ مولانا قاضی ظہور احمد طویل عرصے سے جے یو آئی سے وابستہ تھے، انہوں نے پارٹی کے لیے کافی جدوجہد کی اور پارٹی کے لیے ان کی قابل قدر خدمات ہیں۔

پولیس نے مولانا قاضی ظہور احمد کے ہلاکت کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ قاتلوں کی شناخت کی جاسکے۔

سینئر پولیس افسر نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں