اسلام آباد (ڈیلی اردو) حکومت نے 6سرکاری ادارے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا،حکومتی ادارہ جاتی اصلاحات سیل نے ادارہ متروکہ املاک، نیشنل ٹیلنٹ پول، معذور افراد کی بحالی کی قومی کونسل، نیشنل کونسل فار سوشل ویلفیئر، نیشنل کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان میں جے اینڈ کے اسٹیٹ پراپرٹی ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔بدھ کو تفصیلات کے مطابق حکومت نے 6سرکاری ادارے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے حکومتی ادارہ جاتی اصلاحات سیل نے ادارے ختم کرنے کی تجاویز پیش کردی ہیں، دستاویزات کے مطابق ادارہ متروکہ املاک، نیشنل ٹیلنٹ پول، معذور افراد کی بحالی کی قومی کونسل، نیشنل کونسل فار سوشل ویلفیئر، نیشنل کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان میں جے اینڈ کے اسٹیٹ پراپرٹی ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔
حکام حکومتی ادارہ جاتی سیل اصلاحات کے مطابق ان اداروں کی کارکردگی کا ٹریک ریکارڈ بہتر نہیں رہا،ان اداروں کو برقرار رکھنے کا اب کوئی جواز نہیں ہے، ادارے متروکہ املاک کو ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے ختم کیا جائے گا جبکہ دیگر5اداروں کو ختم کرنے کیلئے ایکٹ آف پارلیمنٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔