شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کی فائرنگ سے گیس کمپنی کے 2 ملازمین جاں بحق، 2 زخمی

میران شاہ (ڈیلی اردو) ‏خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ناملعوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ دو کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے تحصیل سپین وام میں ماڑی پٹرولیم کمپنی کے ملازمین پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ماڑی پٹرولیم کمپنی کے 2 ملازمین موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد نامعلوم دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کا

اس سے قبل اس طرح کے 2 واقعات میں اسی کمپنی کے 5 افراد جاں بحق جاچکے ہیں

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں