لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایکواڈور کے سفارت خانے سے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو گرفتار کرلیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو برطانیہ میں ایکواڈور کے سفارت خانے سے گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتاری ایکواڈور کی طرف سے جولین اسانج کی سیاسی پناہ ختم کرنے پر کی گئی جس کے بعد برطانوی پولیس نے جولین اسانج کو گرفتار کرکے سینٹرل لندن کے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ہے۔
ایکواڈور حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جولین اسانج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے بعد سیاسی پناہ واپس لی گئی۔
Nearly 7yrs after entering the Ecuadorean Embassy, I can confirm Julian Assange is now in police custody and rightly facing justice in the UK. I would like to thank Ecuador for its cooperation & @metpoliceuk for its professionalism. No one is above the law
— Sajid Javid (@sajidjavid) April 11, 2019
دوسری جانب برطانوی سیکریٹری داخلہ ساجد جاوید نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں کہا کہ جولین اسانج اس وقت برطانوی پولیس کی حراست میں ہیں، ایکواڈور حکومت کے تعاون پر شکر گزار ہیں جب کہ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں۔
واضح رہے کہ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج سویڈن میں جنسی زیادتی کے مقدمے میں مطلوب ہیں جب کہ وہ گزشتہ 7 سال سے لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں مقیم تھے۔