شمالی وزیرستان میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید

میرانشاہ (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں رات گئے نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا شہید اہلکاروں کی شناخت صوبیدار گل دراز، نواب خان جبکہ زخمیوں کی غوث بادشاہ اور سفید اللہ خان کے نام سے ہوئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں