28

سپریم کورٹ میں آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف نظرثانی کی اپیل پر سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 29 جنوری کو آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف نظر ثانی اپیل پر سماعت کرے گا ۔بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں ۔

آسیہ بی بی کی رہائی کیخلاف قاری محمد سلام نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کر رکھی ہے ۔

واضح رہے ٹرائل کورٹ نے نومبر 2010ء کو توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کو سزائے موت سنائی تھی، جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

عدالت عظمیٰ نے ضلع ننکانہ صاحب کے توہین رسالت کے مشہور مقدمے کی ملزمہ آسیہ بی بی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے ملنے والی سزائے موت اور اسے برقرار رکھنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ملزمہ کی اپیل پر 8 اکتوبر 2018ء کو محفوظ کیا تھا۔

31 اکتوبر 2018 کو سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو بری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آسیہ بی بی کسی دوسرے کیس میں مطلوب نہیں تو رہا کر دیا جائے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں