کراچی (ڈیلی اردو) سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں اور منصوبہ سازوں کوقانون کی گرفت میں لائے، انہوں نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی میں معصوم انسانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، حکومت نیشنل ایکشن پلان پرمن وعن عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے شہیدوں کے ورثا سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردوں اور منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لائے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی سبزی منڈی میں خودکش دھماکے سے 20 افراد شہید جبکہ 48 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔