12

مانسہرہ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، تحریک طالبان کے 4 دہشت گرد گرفتار

مانسہرہ (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ طور پر آپریشن کے دوران مانسہرہ سے تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہزارہ کے اپر ڈوثرن کے ضلع مانسہرہ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 4 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں کی شناخت شاکر اللہ، سلطان زمین عرف گولڈن اور عبدالواحد کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ خان نے دعوی کیا ہے کہ عبدالواحد نامی دہشت گرد ایس ایس پی چوہدری اسلم اور پولیس اسٹیشن حملے میں ملوث ہے، جس کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تلاش تھی، مفرور ملزم چند روز قبل مانسہرہ آیا تھا۔

ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ خان کے مطابق دہشت گرد کراچی میں دہشت گردی اور پولیس پر فائرنگ میں بھی ملوث تھے۔ ‏گرفتار دہشتگرد کراچی میں 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کیس میں بھی مطلوب تھے

ڈی پی او مانسہرہ نے مزید بتایا کہ تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد ‏کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی پر رینجرز پوسٹ پر حملے میں بھی یہ ہی دہشتگرد ملوث تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں