چمن (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع چمن کی مال روڈ پر زور دار دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص شہید، 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ڈیلی اردو کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ دھماکے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ یاد رہے کہ آج صبح بھی کوئئہ سبزی منڈی میں ایک خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں 20 افراد شہید، 48 افراد زخمی ہوگئے تھے
سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے
مزید تفصیلات آنا باقی ہے