کوئٹہ میں پولیس گاڑی پر دھماکا، ایک پولیس اہلکار ہلاک، 6 زخمی

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کرانی روڈ پر اینٹی ٹیررسٹ فورس (اے ٹی ایف) کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔

بروری پولیس کے مطابق، دھماکے میں ابتدائی طور پر اے ٹی ایف کے چار اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے، جنھیں فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سلطان لہڑی کے مطابق، زخمی اہلکاروں میں سے ایک، دلبر خان، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب، ضلع قلعہ عبداللہ میں لیویز فورس کی ایک چوکی پر دستی بم حملہ کیا گیا، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں