بلوچستان: نوشکی میں گاڑی پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

واشنگٹن (ش ح ط)پاکستان کے صوبے ‏بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دالبندین شاہراہ پر ایک مسافر گاڑی کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں۔

اس حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی مجید بریگیڈ نے قبول کرلی۔


نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں