لکی مروت پولیس کا سرچ آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانے تباہ

لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت پولیس نے پنجاب کے سرحدی علاقے میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے عارضی ٹھکانوں کو بموں سے تباہ کردیا۔

حکام نے ڈیلی اردو کو بتایا ہے کہ لکی مروت پولیس نے سرحدی علاقے میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے عارضی ٹھکانوں کو بموں سے تباہ کر دیا۔

آپریشن کی تفصیلات

پولیس کے مطابق، یہ آپریشن کرک اور میانوالی کے سنگم پر پہاڑی علاقوں میں کیا گیا، جہاں دہشت گردوں نے اپنے کیمپ قائم کر رکھے تھے۔ ان کیمپوں کو بموں کے ذریعے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا کا مؤقف

انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) خیبر پختونخوا نے آپریشن کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا، عباسہ خٹک اور دیگر سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے عارضی ٹھکانے مکمل طور پر ختم کیے جائیں گے۔

پنجاب بارڈر کے ساتھ تمام پناہ گاہیں بھی جلد ختم کی جائیں گی۔ کلین اپ آپریشن آخری ٹھکانے کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں