خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے تور درہ میں آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 3 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 17 مارچ کو خیبر کے علاقے تور درہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی، جس کے نتیجے میں تین دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک خوراج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

حکومت پاکستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کیلئے خوارج کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں