کابل (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ نے ملابرادر سمیت طالبان کے دوحہ دفتر کے چودہ رہنماؤں پر سے سفری پابندیاں عارضی طور پر ختم کردی ہیں۔
افغان ٹی وی کا کہنا ہے کہ طالبان نے قطر میں کے امریکا کے ساتھ ہونے والے سولہ روزہ امن مذاکرات کے دوران دوحہ دفتر کے رہنماؤں سے سفری پابندی ختم کرنے کی شرط رکھی تھی۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ نے طالبان کے دوحہ دفتر کے سربراہ ملا برادر، انس حقانی، شیر محمد عباس، اسٹینکزئی، عامر خان متقی، قاری دین محمد، زبیدہ اللہ احمد زئی، اور مولوی ضیا رحمان مدنی سمیت چودہ رہنماؤں کے نام نو ماہ کیلئے بلیک لسٹ سے نکال دئے ہیں۔
دوسری جانب طالبان نے افغانستان میں امریکی بمبار طیارہ بی باون گرانے کا دعویٰ کیاہے جبکہ دوسری جانب اقوام متحدہ نے ملابرادر سمیت طالبان کے دوحہ دفتر کے چودہ رہنماؤں پر سے سفری پابندیاں عارضی طور پر ختم کردی ہیں ۔
روسی میڈیا کے مطابق افغانستان میں انٹرنیٹ پر میڈیا کو بھیجے گئے بیان میں طالبان نے دعویٰ کیا کہ دو روز پہلے امریکی بمبار طیارے بی باون کو ملک کے جنوب میں نشانہ بنایا گیا۔امریکی طیارہ شاراب فوجی اڈے سے اڑان بھر رہا تھاکہ اسے میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔