13

افغان سیکیورٹی فورسز کا اروزگان میں آپریشن، 18طالبان ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے اروزگان میں فورسز کی خصوصی کارروائی میں 18طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایک بیان میں افغانستان کے سکیورٹی کے خفیہ ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ نے بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں ہتھیار، گولہ بارود اور فوجی وردیاں قبضے میں لے لی گئیں۔

ادھر افغانستان میں طالبان نے معمول کی سالانہ کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ ایک بیان میں طالبان نے کہا کہ ان کامقصد غیر ملکی قبضہ ختم کرنا اور ملک میں اسلامی نظام قائم کرنا ہے۔ یہ اعلان امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد اور طالبان نمائندوں کے درمیان دوحہ میں مذاکرات کی متوقع بحالی سے چند روز قبل کیاگیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں