اسلام آباد (ویب ڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے مطالبات کی فہرست پاکستان کو دے دی۔ ایف اے ٹی ایف کی فہرست وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی فہرست میں کہا گیا ہے کہ ملک کے تمام صرافہ بازار دستاویزی بنائے جائیں، سونے کے لین دین کے لیے نقدی استعمال نہ کی جائے، زیورات کی خریداری بینک کارڈز سے کی جائیں، زیورات خریدنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے اپنے مطالبات میں مزید کہا ہے کہ سونے اور زیورات دہشت گرد تنظیموں تک نہ پہنچ پائے، کالعدم تنظیمو ں تک سونے اور زیورات کے عطیات نہ پہنچ پائیں، ضلعی سطح پر رجسٹرڈ ٹرسٹ کا ڈیٹا اکھٹا کیا جائے، اضلاع میں لاکھوں ٹرسٹ رجسٹرڈ ہیں، انہیں ریگولیٹ کیا جائے، ضلعی سطح پر ریگولیشن کا نظام فوری طور پر بنایا جائے، ضلعی سطح پر ٹرسٹ کے اکائونٹس کی تفصیلات اکھٹی جائیں۔